پونچھ:جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے منکوٹ سیکٹر میں جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز نے ایک جہاز نما غبارے کو برآمد کیا جس پر ’پی آئی اے‘ لکھا ہوا تھا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے مینڈھر منکوٹ علاقے میں فوج نے ایک جہاز نما غبارہ ، جس پر پی آئی اے لکھا تھا کو برآمد کرکے ضبط کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ غبارے کی برآمدگی کے بعد سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بادی النظر یہ غبارے سرحد پار سے ہوا میں اڑائے گئے ہوں گے جو یہاں علاقہ میں آگرے ہیں، تاہم پولیس ہر زاویہ سے معاملہ کی چھان بین کر رہی ہے۔