پاکستانی فوج نے اپنی حرکتوں کو دہراتے ہوئے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعرات کو اچانک 10.40 بجے پونچھ ضلع کے قصبے شاہپور، کیرنی، قصبہ سیکٹر میں بھارتیہ فوج کے اگلے چوکیوں پر تعینات بھارتیہ فوج کے جوانوں کو نشانہ بنا کر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔
جب ہندوستانی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی تو تھوڑی دیر بعد پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع شاہ پور، کرنی، قصبہ، ڈوکڈی، سمیت متعدد رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے مورٹار داغنے شروع کر دئے، جس کی زد میں آنے سے 72 سالہ ایک بزرگ زخمی ہوگئے۔