جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں آج پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کا بھارتی فوج نے معقول جواب دیا۔ اس فائرنگ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
پونچھ: پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے دیگور سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی۔
جنگ بندی کی خلاف ورزی
اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی متعدد بار خلاف ورزی کی جاچکی ہے جس میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔
جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بعد سے ہی پاکستان برابر جنگ بندی کے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔
Last Updated : Oct 11, 2020, 9:53 PM IST