مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایک بار پھر پاکستان کے ذریعہ دراندازی کی کوشش کی گئی۔ دراصل پونچھ کے مینڈھر تحصیل میں پاکستان آرمی کے ذریعہ آگ لگا کر دراندازی کی کوشش کی گئی۔
جانکاری کے مطابق پیر کے روز مینڈھر تحصیل کے نزدیک لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے حفاظت کے لیے بچھائی گئیں بارودی سرنگوں اور دراندازی کو روکنے کے آلات کو تباہ کرنے کے مقصد سے پاکستانی آرمی کی طرف سے آگ لگائی گئی تھی۔