اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: ساوجیاں سیکٹر میں شدید گولہ باری، متعدد زخمی

مقامی باشندہ امتیاز احمد بانڈے نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'دونوں ممالک سے گزارش ہے کہ وہ مل بیٹھ کر بات چیت کریں، سرحدی آبادی کا اس طرح خون بہانہ بند کریں'۔

ساوجیاں سیکٹر میں شدید گولہ باری
ساوجیاں سیکٹر میں شدید گولہ باری

By

Published : Nov 13, 2020, 8:13 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں سیکٹر میں آج صبح سے بھارت اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ گولہ باری میں پاکستانی فائرنگ کا شکار مقامی لوگ ہوئے ہیں۔ جب ہم یہ خبر لکھ رہے ہیں، اس وقت تک پانچ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

جن کی پہچان حاجرہ بیگم زوجہ عبدالسلام عمر قریب 65 سال, توصیف احمد، محمد ارشاد، ساکنہ ساوجیاں, کلثوم اختر دختر بشیر احمد عمر 13 سال ساکنہ سوجیاں گگڑیاں, زرینہ بی زوجہ مشتاق احمد ڈار ساکنہ سوجیاں گگڑیاں جبکہ دو آرمی پورٹر کی پہچان محمد افراز ولد زمان خان، محمد ابراہیم ولد براہم دین خان ساکنہ ساوجیاں چاپڑیاں کے طور پر ہوئی ہے۔

ساوجیاں سیکٹر میں شدید گولہ باری

اس حوالے سے مقامی باشندہ امتیاز احمد بانڈے نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'دونوں ممالک سے گزارش ہے کہ وہ مل بیٹھ کر بات چیت کریں، سرحدی آبادی کا اس طرح خون بہانہ بند کردیں'۔

یہ بھی پڑھیے
گولہ باری میں پاکستانی فوج کے 8 جوان ہلاک

اس وقت زخمیوں کو منڈی سب ضلع ہسپتال میں لایا گیا ہے۔ مریضوں کو منڈی تک لاتے ہوئے ٹریفک جام کی وجہ سے سخت دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے ساوجیاں ہسپتال میں تمام تر انتظامات کا مطالبہ کے ساتھ دونوں ممالک کے وزراء اعظم سے جنگ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details