دفاعی ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 8 بجکر 40 منٹ پر پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے دیوگر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی۔ بھارتی فوج بھی اس کا جواب دے رہی ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور آئے روز لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ ہو رہی ہے۔