مینڈھر سے 15 کلو میٹر کی دوری پر واقع اچھاد کے مقام پر ماروتی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پو لیس زرائع کے مطابق مینڈھر سے سلانی جا ریی ماروتی گاڑی اچھاد کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں عطا محمد ولد شاہ محمد موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ شاہ محمد ولد عبدالرزاق اور سلیمہ بی زوجہ منظور حسین سکنہ سلانی زخمی ہوئے۔