پونچھ:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی کے اشتراک سے یک روزہ فوک فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی پروفیسر ضمیر مرزا بطور مہمان خاصوصی شریک ہوئے۔
اس دوران ان کے ہمراہ کالج کے دیگر عملہ بھی موجود رہے، جبکہ پروگرام میں کالج کے طلباء و طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شمولیت کی۔ ان کے علاوہ ضلع پونچھ کے مختلف مقامات سے مقامی فنکار پروگرام میں شریک ہوئے، دوران پروگرام مقامی فنکاروں نے مختلف مقامی زبانوں میں بہترین پروگرام پیش کیے۔
جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز کے تحت یک روزہ فوک فیسٹیول کا اہتمام
جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز کے تحت گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی کے اشتراک سے یک روزہ فوک فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔ منعقدہ پروگرام کا اہم مقصد مقامی فنکاروں اور کالج کے طلباء و طالبات کا ہنر سامنے لانا اور انہیں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ Organized one day folk festival
Published : Dec 10, 2023, 1:29 PM IST
اس موقعے پر کالج کے طلباء و طالبات نے بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی و دیگر زبانوں میں بہترین انداز میں ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ غور طلب ہو کہ فوک فیسٹیول کا اہتمام جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز راجوری پونچھ کے آفیسر ڈاکٹر عالمدر آدم کی زیر قیادت میں کیا گیا۔
منعقدہ پروگرام کا اہم مقصد مقامی فنکاروں اور کالج کے طلباء و طالبات کا ہنر سامنے لانا اور انہیں بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز کے زیر اہتمام ضلع پونچھ کے مختلف اسکولوں و دیگر مقامات پر اس طرح کی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔
جن میں مقامی فنکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے جو مقامی زبانوں میں بہترین انداز میں ثقافتی پروگرام پیش کرتے ہیں۔ تاکہ مقامی زبانوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دی جاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ یہاں کی یوتھ میں بھرپور صلاحیتیں ہیں۔ تاہم انہیں کوئی ایسا پلیٹ فارم مہیا نہیں ہے جہاں یہ اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہائی اسکول ساتھرہ میں تعلیمی پروگرام منعقد
- گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں انٹر ہاوس مقابلہ کا اہتمام
غور طلب ہو کہ یہ کوشش کی جارہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ یوتھ کو اس طرح کی سرگرمیوں میں مشغول کیا جائے، تاکہ ایک جانب جہاں یوتھ کو بہترین پلیٹ فارم میسر ہوگا، وہیں مقامی زبانوں کو بھی فروغ ملے گی۔ پروگرام کے اختتام پر جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز راجوری پونچھ کے آفیسر ڈاکٹر عالمدر آدم کی جانب سے پروگرام میں شریک ہونے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔