اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Program for Gardeners in Poonch پونچھ میں باغبانوں کے لیے ایک روزہ بیداری پروگرام - پونچھ میں بیداری پروگرام

پونچھ میں باغبانوں کے لیے یک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران حکومت کی طرف سے کسانوں اور باغبانوں کے لیے چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔Awareness Program for Gardeners in Poonch

Awareness Program for Gardeners in Poonch
پونچھ میں باغبانوں کے لیے ایک روزہ بیداری پروگرام

By

Published : Sep 27, 2022, 5:45 PM IST

جموں و کشمیر کے پونچھ میں باغبانوں کے لیے یک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس یک روزہ بیداری پروگرام کے دوران باغبانوں پر زور دیا گیا کہ وہ اسٹرابیری کی پیداوار پر دھیان دیں۔باغبانی محکمہ پونچھ نے ہارٹیکلچر آفیسر سنجیو کمار کی ہدایت پر اس یک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں باغبانوں سے بات چیت کی گئی۔Awareness Program for Gardeners in Poonch

پونچھ میں باغبانوں کے لیے ایک روزہ بیداری پروگرام

حکومت کی طرف سے کسانوں کے لیے چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ منعقدہ پروگرام کے دوران محکمہ باغبانی نے کاشتکاروں کو باغبانی کی مختلف اسکیموں جیسے اسٹرابیری کی پیداوار سے آگاہ کیا اور کسانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور ان اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ژالہ باری نے کسانوں اور باغبانوں کی امیدوں پر پانی پھیرا

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے تاکہ کسانوں اور باغبانوں کے لیے چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جا سکے اور کسان اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details