اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض - میڈیکل کالج جموں

پونچھ کے مینڈھر میں 25 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کے علامات پائے گئے ہیں، تاہم جانچ کے لیے انہیں فوری طور پر جموں کے میڈیکل کالج ریفیر کیا گیا ہے

پونچھ میں کورونا کا مشتبہ مریض
پونچھ میں کورونا کا مشتبہ مریض

By

Published : Mar 13, 2020, 8:32 AM IST

اطلاعات کے مطابق پوچھ کے مینڈھر میں 25 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کے علامات پائے گئے ہیں، تاہم جانچ کے لیے انہیں فوری طور پر جموں کے میڈیکل کالج ریفیر کیا گیا ہے۔

بلاک میڈیکل افسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بتایا کہ ایک نوجوان کو ایس ڈی ایچ مینڈھر میں دکھایا گیا تھا۔ بی ایم او نے بتایا کہ مذکورہ شخص چیک ایپ کے لیے سرکاری سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر آئے تھے۔ وہ حال ہی میں چندی گڑھ گئے تھے جہاں ان کی ملاقات ایران سے آئے ہوئے ایک شخص سے ہوئی تھی، اس کے سیمپلز لیے جا چُکے ہیں اور جلد ہی ان کی رپورٹ آئے گی۔

بی ایم او نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر قریطینہ( مشتبہ اشخاص کو حفظانِ صحت کے لیے الگ تھلگ کرنے کا عمل) میں رکھا گیا تھا، تاہم بعد میں انہیں معائنہ کے لیے جموں بھیجا گیا۔

میڈیکل افسر نے بتایا کہ حال ہی میں چھ افراد نے بیرونی ممالک کا کا دورہ کیا ہے۔ ان میں سے چار نے سعودی عرب اور دو افراد کویت سے آئے ہوئے ہیں اور انہیں پندرہ روز تک گھر میں ہی قریطینہ کا عمل انجام دیں۔

ڈاکٹر پرویز نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے متعلق مشورے پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں مہلک کورونا وائرس نے دستک دی ہے جہاں ایک63 سالہ خاتون کا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔

خاتون نے ایران کا سفر کیا ہے اور وہ گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہپستال جموں میں زیرعلاج ہے ، وہیں لداخ میں کوروناوائرس متاثرہ افراد کی تعداد تین پہنچ چُکی ہے۔ گزشتہ روز کوروناوائرس کے ایک مثبت نمونے کی تصدیق ہوئی، تاہم وادی کشمیر میں ابھی تک کورونا وائرس کا ایک بھی کیس مثبت نہیں پایا گیا ہے۔ لیکن کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کا سفر کرنے والے متعدد افراد کی نگرانی کی جارہی ہے

ادھر جموں و کشمیر انتظامیہ نے تیزی سے پھیلنے والے اس متعدی مرض کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کو الرٹ پر رکھا ہے۔

دونوں مرکزی علاقوں میں مریضوں میں کروناوائرس کے قوی علامات و امکانات پائے جانے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی عمل کو بند کر دیا ہے، وہیں جموں میں سمینا ہالز بھی 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔

انتظامیہ نے تعلیمی ادارے، کوچنگ سنٹرز، سپورٹس کلبز اور کھیل کود کے میدان اگلے حکم نامے تک بند کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سب سے پہلے چین کے ووہان میں پھیل گیا جس کی وبا دنیا بھر میں عام ہو گئی اور تقریباً 127 ممالک اس بیماری کے شکار ہوئے ہیں۔

اس مہلک بیماری کی وجہ سے ابھی تک 4973 افراد کی موت ہوئی ہے اور 134684 افراد اس بیماری سے متاثر ہو چُکے ہیں۔

عالمی اداراہِ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details