اردو

urdu

Two Soldiers Drowned ندی میں غرقاب ہونے سے دو فوجی اہلکار ہلاک

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں مسلسل بارش کے سبب ندیوں میں طغیانی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس دوران دو فوجی اہلکار ندی میں بہہ گئے، جن میں سے ایک کی شناخت ہوپائی ہے جبکہ دوسرے فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ One army jawan died another still missing in Poonch

By

Published : Jul 9, 2023, 10:51 AM IST

Published : Jul 9, 2023, 10:51 AM IST

Updated : Jul 9, 2023, 1:26 PM IST

ندی میں غرقاب ہونے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک
ندی میں غرقاب ہونے سے ایک فوجی اہلکار ہلاک

پونچھ:جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ہفتہ کو بھارتی فوج کے دو اہلکار ندی میں بہہ گئے۔ حکام نے اس کی جانکاری دی ہے۔ ان فوجیوں میں سے ایک کی شناخت نائب صوبیدار کلدیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرے جوان کی آج لاش ملی ہے۔ دوسرے فوجی کی شناخت لینس نائک ٹیلو رام کی حیثیت سے کی گئی ہے اور یہ پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے کھرالی گاوں کے رہنے والے تھے۔ فوج کی 16 کور کے کمانڈنگ آفیسر اور جوانوں نے کلدیپ سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 16 کور کے ٹوئٹر پیج پر لکھا گیا ہے کہ وائٹ نائٹ کور کے کمانڈر اور تمام رینک کے نائب صوبیدار کلدیپ سنگھ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ندی میں غرقاب دو فوجی اہلکاروں میں سے ایک کی لاش برآمد


فوجی حکام نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار پونچھ کے سورنکوٹ میں پوشانہ کے مقام پر ڈوگرہ نالہ عبور کر رہے تھے لیکن شدید بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے باعث پانی کے تیز رفتار میں بہہ گئے۔ ہفتے کی شام کو حکام نے بتایا تھا کہ فوج، پولیس اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی مشترکہ ٹیمیں دونوں کی تلاش کر رہی ہیں، لیکن ابھی تک کچھ نہیں ملا ہے۔ فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ دریں اثنا پولیس کی گاڑیاں ضلع کے مختلف حصوں میں جا رہی ہیں اور لوگوں کو موسلا دھار بارش کے بعد ندی/ نالوں سے دور رہنے کی اپیل کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔Two soldiers drowned in Poonch پونچھ میں دو فوجی غرقاب، ریسکیو آپریشن شروع

جموں و کشمیر میں مسلسل بارش کی وجہ سے ندی و نالوں میں طغیانی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن روکنا پڑا۔ کسی بھی عقیدت مند کو گپھا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ رامبن ضلع میں 270 کلومیٹر طویل جموں سری نگر قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ ٹنل کی طرف جانے والا راستہ بہہ جانے کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ بھی بند ہوگئی۔

Last Updated : Jul 9, 2023, 1:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details