اردو

urdu

ETV Bharat / state

Notices Pasted Around Boys School بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی کے اطراف نوٹس چسپاں

بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی انتظامیہ نے کہا کہ اسکول کے قریب سومیٹر کے احاطہ میں کسی بھی دکاندار کو دوکان میں نشیلی اشیا رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ضرورت پڑنے پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 18, 2023, 7:10 AM IST

بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی کے اطراف نوٹس چسپاں

منڈی: بھارت کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے محکمہ تعلیم کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے جسے دیکھتے ہوئے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی کی انتظامیہ نے اسکول کے سو میٹر کے احاطہ میں دکانداروں سے تمباکو، و دیگر نشیلی اشیا نہ رکھنے پر زور دیا۔ اسکول کے قریب سومیٹر کے احاطہ میں کسی بھی دکاندار کو دکان میں نشیلی اشیا رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ضرورت پڑنے پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی کے پرنسپل و دیگر عملہ کی نگرانی میں اسکول کے قریب مارکیٹ منڈی میں نوٹس چسپاں کیے وہیں عام لوگوں اور دکانداروں کو بھی سختی سے ہر دکان پر جاکر نشیلی اشیا نہ فروخت کرنے کی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Lack of Playground in Mandi District ضلع منڈی میں کھیل کا میدان نہ ہونے سے نوجوانوں کو مشکلات سامنا

اسکول انتظامیہ نے دکانداروں سے کہا کہ وہ اپنی اپنی دکانوں سے نشیلی اشیاء کو جلد ہٹادیں۔ اور آئندہ اپنی دکانوں، ریڑیوں وغیرہ پر نشیلی اشیا جن میں بیڑی، سگریٹ، تمباکو، نیولا، نسوار، گٹکھا وغیرہ رکھنے کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔ بعد ازاں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی انتظامیہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کوئی بھی دکاندار اسکول کے سو میٹر کے احاطہ کے اندر نشیلی اشیا نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی فروخت کر سکتا ہے تاکہ نوجوان نسل کو نشہ جیسی بری عادتوں سے بچایا جا سکے۔ انہوں یہ بھی کہا کہ لوگوں کو اس متعلق جانکاری دینا بے حد ضروری ہے تاکہ نوجوانوں کو نشہ جیسی بری لت سے دور رکھا جاسکے اور تعلیم کی جانب انہیں راغب کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details