جموں : فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے پیر کے روز یہاں مضافاتی علاقہ اکھنور میں فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا مقدس تہوار منایا۔
انہوں نے اس دوران سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ڈیوٹی کے دوران ان کے عزم اور بلند حوصلے کے مظاہرے کی سراہنا کی۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ 'فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندار دیویدی نے اکھنور میں فارورڈ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا'۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ' انہوں نے اس دوران سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے کے ساتھ بات چیت کی اور ڈیوٹی کے دوران ان کے عزم اور بلند حوصلے کے مظاہرے کی سراہنا کی'۔