اردو

urdu

ETV Bharat / state

No Bridge in Arai Malkan Poonch: پختہ پُل نہ ہونے سے کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا - عارضی پل پار کرتے وقت جان ہتھیلی پر

سرحدی ضلع پونچھ کے اڑائی ملکاں علاقے میں پُل تعمیر کرنے کی دیرینہ مانگ کو 'نظرا انداز' کیے جانے سے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا Poonch Residents face Hardships Due to non Availability of Bridge کرنا پڑ رہا ہے۔

پختہ پُل نہ ہونے سے کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا
پختہ پُل نہ ہونے سے کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Feb 5, 2022, 6:41 PM IST

ضلع پونچھ کے اڑائی ملکاں علاقے کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پُل کی تعمیر کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات Poonch Residents Demand Bridge Construction نہیں اٹھائے جا رہے۔

پختہ پُل نہ ہونے سے کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا

مقامی باشندوں نے علاقے میں سڑکوں کی مرمت و میگڈمائزیشن کیے جانے پر جہاں انتظامیہ کی ستائش کی وہیں انکا ماننا ہے کہ ’’پُل کی تعمیر کے بغیر سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن بے سود No Bridge in Arai Malkan, Poonchہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ علاقے میں لکڑی کا ایک عارضی پل ہے جسے پار کرتے وقت جان ہتھیلی پر رکھنی پڑتی ہے۔ پُل اتنا کمزور ہے کہ ایک موٹر سائیکل کو پار کرنے میں بھی دقتیں پیش آتی ہیں۔‘‘

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’گزشتہ کئی برسوں سے ہم انتظامیہ سے ایک پختہ پُل تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاکہ دور دراز دیہات میں رہائش پذیر عوام کو بھی کچھ حد تک راحت مل سکے۔‘‘

مزید پڑھیں:Kokernag Residents Demand Bridge Construction: ’دہائیوں بعد بھی پل کی تعمیر کے وعدے وفا نہ ہو سکے‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’علاقے میں رہائش پذیر دس ہزار کے قریب لوگوں کو پُل نہ ہونے کے سبب کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں علاقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا بھی تب تک مکمل فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا جب تک علاقے میں پل تعمیر نہ کیا جائے۔‘‘

انہوں نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ سے پُل کی تعمیر کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ Poonch Residents Demand Bridge Constructionکیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details