پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے کھنیتر گاؤں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے چھاپہ ماری کے دوران ایک خاتون کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملیٹینسی کیس کے سلسلے میں تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح جموں و کشمیر کے 12 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ اطلاع کے مطابق پونچھ کے کھنیتر گاؤں میں بھی این آئی اے نے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور ایک خاتون کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ بتادیں کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنے کی خاطر پچھلے کئی ماہ سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔
NIA Raid in Poonch این آئی اے نے پونچھ میں خاتون کو حراست میں لیا - جموں و کشمیر میں این آئی اے کا چھاپہ
قومی تحقیقاتی ایجنسی نے منگل کے روز پونچھ کے گاؤن کھنتیر علاقہ میں چھاپہ ماری کے دوران ایک خاتون کو حراست میں لیا۔
مزید پڑھیں:NIA Raids Multiple Locations in JK کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے اور ایس آئی اے کے چھاپے
واضح رہے کہ آج قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جموں وکشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ علیحدگی پسندی سے جڑے معاملات کی تحقیقات اور دیگر کئی معاملات کو لیکر یہ چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ اس دوران این آئی اے کی ٹیم نے کئی دستاویزش، موبائل فون اور ڈیجیٹل آلات ضبط کیے ہیں۔ وہیں دوسری جانب قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جموں عدالت نے بنڈزو علاقہ سے تعلق رکھنے والے طارق احمد کے گھر کے باہر پوسٹر چسپاں کیا جس میں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جموں عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی۔