اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIA Raid In Poonch این آئی اے نے اترپردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لیا - این آئی اے نے اترپردین سکے باشندہ کو گرفتار کیا

این آئی اے نے منگل کی صبح جموں و کشمیر کے 7 اضلاع میں 15 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس دوران این آئی اے نے پونچھ میں ایک اترپردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔

NIA arrests up resident in poonch
این آئی اے نے اترپردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو حراست میں لیا

By

Published : May 9, 2023, 3:50 PM IST

پونچھ:جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اترپردیش سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح چھ بجے کے قریب این آئی اے کی ایک ٹیم ے پونچھ کے شنکر محلہ میں رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے بجنور اترپردیش کے رہائشی نوجوان کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے ایک خاص اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوان کو گرفتار کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نوجوان سال2016 سے پونچھ میں کام کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں 15 مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی طرف سے منگل کی صبح جموں و کشمیر کے 7 اضلاع میں 15 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے سرینگر، شوپیاں، اننت ناگ، بارہمولہ، بڈگام، راجوری اور پونچھ اضلاع میں مارے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شوپیاں میں 3 مقامات، اننت ناگ میں 4، بارہمولہ میں 1، بڈگام میں 2، سرینگر میں 2، پونچھ میں 2 اور راجوری میں ایک مقام پر یہ چھاپہ مار کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے این آئی اے جموں میں درج آر سی 5/2022 کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details