پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے غلام احمدگنائی میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں سہولیات کا جائزہ لینے کی غرض سے نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے اسٹیٹ پروگرام مینجر ڈاکٹر جتندر مہتا نے اسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اسپتال میں جاری کام کاج اور مریضوں، تیمارداروں کو دی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا۔ NHM State Manager Sub District Hospital Mandi Visit
بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نے اسٹیٹ منیجر کو اسپتال میں دی جا رہی سہولیات کے حوالے سے جانکاری دی وہیں ہسپتال میں درپیش مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ جتیندر مہتا نے اسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں، طبی و نیم طبی عملہ کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے حوالہ سے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ Sub District Hospital Mandi