اردو

urdu

ETV Bharat / state

دس کروڑ روپے کا بل، محکمہ بجلی نے ’تکنیکی خرابی‘ قرار دیا

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ایک صارف کو قریب دس کروڑ روپے کا بجلی کا بل بھیجے جانے کے بعد محکمہ بجلی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دس کروڑ روپے کا بل، محکمہ بجلی نے ’تکنیکی خرابی‘ قرار دیا
دس کروڑ روپے کا بل، محکمہ بجلی نے ’تکنیکی خرابی‘ قرار دیا

By

Published : Jul 8, 2020, 10:22 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں محکمہ بجلی کی جانب سے ایک صارف کو نو کروڑ پچانوے لاکھ روپے کا بجلی کا بل بھیجے جانے کے بعد محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

نو کروڑ پچانوے لاکھ انتالیس ہزار سات سو بانوے روپیے کا یہ بل سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شئر ہوا اور انٹرنیٹ صارفین نے پی ڈی ڈی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

محکمہ بجلی کے ایکزیکٹیو انجینئر مقبول نائیک نے اسے تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس بل کو فوری طور رد کرکے صارف کو ایک سو دس روپے کا بل فوری طور بھیجا گیا۔‘‘

انہوں نے سوشل میڈیا پر اس تعلق سے کی گئی باتوں اور تنقیدوں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بِل کمپیوٹر کی خرابے کے نتیجے میں غلطی سے صارف کو روانہ ہو گیا جس کی فوری طور اصلاح کی گئی۔ مقبول نائک کے مطابق محکمہ نے صارف کو دفتر بلائے بغیر ہی اصل بل اسکے گھر روانہ کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details