جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی ہیڈ کواٹر پر نیشنل کانفرنس کے ضلع عہدداران نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے نیشنل کانفرنس کے کارکنان کو بتایا کہ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ 24 اکتوبر کو ضلع کا دورہ کریں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر عبدالعہد بھٹ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پونچھ پہنچیں گے اور 25 اکتوبر کو منڈی میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان سے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ کیونکہ گزشتہ دنوں کچھ لوگوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور اب ان کی جگہ پارٹی نے دیگر لوگوں کو عہدوں پر فائز کیا ہے۔ اس حوالے سے وہ خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب کا خصوصی دورہ کر رہے ہیں۔