ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ کھڑى کرماڑا میں مصطفی ویلفیئر سوسائٹی اپنے ممبران کے ہمراہ مفت راشن تقسیم کرنے پہنچی جسے دیکھ کر مقامی لوگ کافی خوش ہوئے۔
کھڑی کرماڑا میں مصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ کھڑی کرماڑا میں مصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے عوام میں اشیاء ضروریہ راشن، ماسک تقسیم کیے گئے اور لوگوں کو کووڈ سے بچاؤ کے لیے معلومات فراہم کی گئیں۔
ان کے علاوہ مصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ایم ایم پٹھان نے کہاکہ مجھے اپنى ٹیم پر فخر ہے جو ہر وقت مستحقین کى مدد کے لیے تیار رہتے ہیں'۔
پٹھان نے مولانا حافظ مجید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے مصطفی ویلفیئر سوسائٹی تک مستحقین لوگوں کی فہرست پہنچائى گئی جس کے بعد ہماری ٹیم نے اس دوردراز علاقہ میں پہنچ کر ان غریب لوگوں میں مفت راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر سوسائٹی کہ ناىب صدر ایاز جٹ، چیف آرگنائزر بلال احمد شیخ، سپوکس پرسن علی راٹھور، اور چیف ایڈوائیزر جاوید اقبال تانترے موجود تھے۔