جموں:جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے بالاکوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے بعد پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد پولیس کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم جائے موقع پر پہنچی ۔ Gunshots in Balakote
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک گاڑی اور کئی مکانوں کے شیشے چکنا چور ہوئے تاہم کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایسا ممکن ہے کہ فائرنگ بارہ بور رائفل سے کی گئی تاہم اس سلسلے میں جائے وقوع سے ثبوت اکھٹا کئے جارہے ہیں ۔