پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کے ایل اور سی میں فوج نے گزشتہ روز دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ فوج نے جوانی کارروائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کیا ہے۔ہلاک ہوئے درنداز کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وبارود اور منشیات برآمد ہوئے ہے۔ Infiltration bid Foiled In Poonch
فوج نے آج پونچھ میں اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں پونچھ بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر راجیش بشت نے کہا کہ جمعرات کے روز ایل او سی کے نکار کورٹ علاقہ میں تقربیاً ساڑے نو بجے لائن آف کنٹرول پر تعینات الرٹ فوج کو مشکوک حرکت نظر آئی۔فوجی افسر کے مطابق پٹانی ملبوسات میں تیں درانداز بھارتی حدود میں آنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم متحرک اہلکاروں نے اُنہیں للکارا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں درانداز زخمی ہوئے ہیں۔ Poonch LOC Infiltration Press Conference
فوجی افسر نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد فوج نے وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔علاقہ پتھرالی تھا اور اس میں سرچ آپریشن کرنا مشکل بھرا کام تھا۔تلاشی کارروائی کے دوران فوج نے ایک پاکستانی درانداز کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ فوج نے تلاشی کارروائی کے دوران خون کے نشان بھی دیکھے ہے جو ایل اور سی کے اور جارہے تھے۔ Brigadier Rajesh Bisht On Poonch Infiltration
مزید پڑھیں:Infiltration Bid Foiled In Poonch پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک، آپریشن جاری