پونچھ:فوجی ترجمان کے مطابق پونچھ کے مینڈھر سیکٹر کے کرشنا گھاٹی علاقے میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے تین فوجی جوان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز کرشنا گھاٹی سیکٹر فوجی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے میجر سمیت تین اہلکار شدید طور پر زخمی ہوگئے اور اُنہیں علاج و معالجہ کی کے لیے اُدھمپور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔