اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militant Hideouts Busted in Poonch: پونچھ میں عسکریت پسندوں کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ، ہتھیار برآمد

سرحدی ضلع پونچھ میں حفاظتی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیے گئے دو افراد سے مسلسل پوچھ گچھ جاری ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کی نشاندہی پر حفاظتی اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے دو خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگایا۔

a
a

By

Published : May 8, 2023, 12:23 PM IST

پونچھ (جموں و کشمیر):اتوار کی شام سرحدی ضلع پونچھ کے گورسائی، مینڈھر علاقے سے حفاظتی اہلکاروں نے بھٹا دوریا کے قریب عسکریت پسندوں کے دو خفیہ ٹھکانوں کا سراغ لگا کر اے کے 47 رائفل کے تین میگزین، اے کے 47 رائفل کے 114 راؤنڈ، چینی ساخت کے چار دستی بم بر آمد کیے۔ حفاظتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خفیہ ٹھکانے سے 19 ہزاروں روپے نقدی اور مختلف ادویات سمیت گھریلو استعمال کی دیگر اشیا بھی بر آمد کی گئیں۔

پونچھ پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹا دوریاں علاقے میں ہوئے عسکری حملہ کے الزام میں گرفتار چھ افراد میں سے نثار احمد اور مشتاق احمد سے مسلسل پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اس دوران ان دونوں نے اپنے رہائشی مکانات کے قریب بنائے گئے ان ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس کی بنیاد پر اتوار کی شام کو سیکورٹی فورسز نے گورسائی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ان دو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ 20 اپریل کو پونچھ ضلع میں جموں شاہراہ پر بھٹاڈوریان کے مقام پر فوجی گاڑی پر عسکری حملہ میں 5 فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔ گرفتار کیے گئے افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے قریب دو ماہ تک حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔ یاد رہے کہ پونچھ میں حفاظتی اہلکاروں پر حملہ کے بعد سرحدی ضلع راجوری میں بھی عسکری کارروائی کے دوران بھی پانچ حفاظتی اہلکاروں کو پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے، تصادم کے دوران ایک عسکریت پسند کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔ سرحدی اضلاع میں بڑھتی عسکریت پسندانہ کارروائیوں کے بعد مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو راجوری کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti On Poonch Attack پونچھ حملہ کے بعد کیوں عام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے؟ محبوبہ مفتی

ABOUT THE AUTHOR

...view details