جانکاری کے مطابق کورونا کے معاملے میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے، جس کے مدنظر لگاتار مقامی لوگوں کی سیمپل لیے جا رہے ہیں۔
مینڈھر ٹاؤن کے وارڈ نمبر 4 ریڈ زون نافذ - جموں نیوز
ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھر قصبے میں آج وارڈ نمبر 4 کو انتطامیہ کی جانب سے ریڈزون کا اعلان کیا گیا ہے۔
مینڈھر ٹاؤن کے وارڈ نمبر 4 ریڈ زون نافذ
اسی بیچ قصبے کے وارڈ نمبر 4 میں ایک معاملہ آیا، جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پونجھ کے حکم پر فوراً اسے سیل کر دیا گیا ہے۔ ہر آنے والے پر روک لگا دی گئی ہے۔
اس پر مینڈھر کے ایس ڈی پی او نیرج پڑ یار نے بتایا کہ، 'فی الحال اس علاقے کو ریڈ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جب تک سبھی کی سیمپلنگ نہیں ہو جاتی ہے، تب تک کوئی فیصلہ لینا صحیح نہیں ہے۔'