پولیس کو خفیہ جانکاری موصول ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ آکسیٹوسن انجکشن ایک شخص کی جانب سے غیر قانونی طورپر ممنوعہ انجکشن فروخت کئے جارہے ہیں۔ جس کے بعد ایس ڈی پی او مہنڈر کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
جس نے مہنڈر بس اڈا پر محمد شفیق ولد کرامت حسین نامی ایک شخص کی دکان پر چھاپہ مار کر 5400 آکسیٹوسن انجکشن ضبط کر لیے ہیں۔