مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع کرشی وگیان کیندر پونچھ کے کانفرنس ہال میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی،اس خصوصی میٹنگ میں ضلع کے اعلی افسران اور محکمہ زراعت سے وابستہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں مختلف اقسام کے پودے لگانے کے علاوہ دیگر امور پر محکمہ زراعت سے وابستہ حکام نے تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس میٹنگ میں ڈاکٹر اے کے سعود کے علاوہ چیف جنرل منیجر مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے۔ اس کے علاوہ شہر کے ایم آئی سی ممبران اور 50 سے زائد باغبان موجود تھے۔ایم آئی سی ارکان اور باغبان کے علاوہاس میٹنگ میں پونچھ اور قرب و جوار کے کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ڈی ڈی ایم امان کلسوترا نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعدد اقسام کے فصلوں کے تعلق سے انتظامیہ کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں سے فوائد حاصل کریں،اس کے علاوہ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی دیگراسکیموں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس میٹنگ کے دوران ڈاکٹر اجے گپتا اور ڈاکٹر مظفر میر نے کہا کہ مونگ پھلی ایک بیش قیمت فصل ہے،مونگ پھلی کے لئے ضلع کی آب و ہوا بھی موزوں ہے۔