اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ghulam Nabi Poonch Visit: غلام نبی آزاد کے دورہ پونچھ کے پیش نظر میٹنگ - urdu news

غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Azad) کے پونچھ دورے کے پیش نظر ڈاک بنگلو منڈی میں اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاک بنگلو منڈی میں اہم میٹنگ
ڈاک بنگلو منڈی میں اہم میٹنگ

By

Published : Nov 24, 2021, 3:15 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ڈاک بنگلو میں کانگرس پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران انہوں نے سابق وزیر اعلی جموں و کشمیر و سابق اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد (Ghulam Nabi Poonch Visit) کی یکم دسمبر کو پونچھ دورے کے موقع پر لوگوں سے بڑی تعداد میں اجلاس میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

غلام نبی آزاد کی پونچھ آمد پر ڈاک بنگلو منڈی میں اہم میٹنگ

اس ضمن میں کل ضلع ترقیاتی کونسل لورن ریاض بشیر ناز کی رہائش گاہ پونچھ میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا، آج ڈاک بنگلو منڈی میں لیڈران اور ورکران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

جس میں غلام نبی آزاد کی پونچھ آمد پر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران کانگرس لیڈر تاج میر، غلام احمد، محمد اکرم، محمد شریف، کے علاوہ کانگرس ورکرز بھی شامل رہے۔


اس دوران ریاض بشیر ناز نے کہا کہ 'غلام نبی آزاد ہی جموں و کشمیر کو ترقی کی طرف لے جاسکتے ہیں۔ اس میٹنگ کی صدارت چوہدری ریاض بشیر ناز کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Farm Laws Repealed: زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ پہلے کرتے تو بہتر تھا



انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر کو پونچھ میں پہنچ کر غلام نبی آزاد کے استقبال کے ساتھ ساتھ اجلاس میں شرکت کرکے اجلاس کو کامیاب بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details