اردو

urdu

Umrah Journey Mandi To Delhi By Foot منڈی کے مولانا قیوم اشرفی عمرہ کیلئے روانہ، منڈی تا دہلی پیدل سفر کریں گے

By

Published : Nov 26, 2022, 7:48 AM IST

Updated : Nov 26, 2022, 11:46 AM IST

منڈی کے مولانا عبدالقیوم اشرفی جمعہ کو عمرہ کے لیے روانہ ہوئے۔ وہ منڈی تا دہلی تک پیدل سفر کریں گے۔ Abdul Qayyum Ashrafi leaves for umrah

منڈی کا شہری عمرہ کے لیے روانہ
منڈی کا شہری عمرہ کے لیے روانہ

منڈی: کیرالہ سے شہاب چتور نے مدینہ منورہ کے لیے اپنا سفر شروع کیا۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ ہاڑی بڈھا نیڑیاں علاقہ سے تعلق رکھنے والے مولانا عبدالقیوم اشرفی القادری نے مرکزی جامع مسجد شریف منڈی سے اپنے پیدل سفر کا آغاز کیا۔ وہ منڈی سے دہلی تک کا سفر پیدل طے کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی جامع مسجد شریف منڈی سے بعد نماز جمعہ سینکڑوں کی تعداد میں فرزندانِ توحید نے ہاروں اور دعاؤں کے ساتھ انہیں روانہ کیا۔ واضح رہے کہ مولانا عبد القیوم اس بات کے لیے بھی مشہور ہیں کہ انہوں نے ہاتھوں سے قرآن مجید تحریر کیا ہے جس کا وزن 25 کلو ہے۔

منڈی کے مولانا قیوم اشرفی عمرہ کے لیے روانہ، منڈی تا دہلی پیدل سفر کریں گے

سفر سے قبل مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں فرزندانِ توحید نے ان کے ہاتھوں سے تحریر کیے قرآنِ مجید کا بھی دیدار کیا۔ یاد رہے یہ پہلی ایسی شخصیت ہیں جو منڈی تحصیل سے جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ عمرہ کے لیے منڈی سے دہلی تک کا سفر پیدل کریں گے۔ Abdul Qayyum Ashrafi leaves for umrah

اپنے ہاتھوں سے قرآنِ مجید کا نسخہ بھی تحریر کیا ہے جو وہ اپنے ساتھ مدینہ منورہ لے جا رہے ہیں۔ مولانا عبدالقیوم اشرفی القادری نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے پڑھا ہے کہ حج یا عمرہ کرنے کی کافی فضیلت ہے جس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پیدل سفر کرنے کا سوچا ان کا کہنا تھا کہ وہ پورا سفر پیدل کرنا چاہتے تھے لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر انہیں کچھ ممالک سے گزرنے کی اجازت نہ مل سکی۔ Umrah Journey Mandi To Delhi By walk

لیکن اس کے باوجود بھی وہ منڈی سے دہلی تک کا پیدل سفر اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مکمل قرآنی نسخے کو صرف 29 دنوں میں تحریر کیا ہے جو وہ اپنے ساتھ لے جا کر مدینہ منورہ کی کسی لائبریری میں تحفے کے طور پر دیں گے۔ انہوں نے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے انہیں سفر کے دوران ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Gaus ul Azam Conference in Mandi جامع مسجد منڈی میں غوث الاعظمؒ کانفرنس کا اہتمام

Last Updated : Nov 26, 2022, 11:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details