اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ میں ایل او سی سے متصل جنگل میں بھیانک آتشزدگی - خشک سالی کشمیر

Forest Fire In Poonch جموں وکشمیر میں خشک سالی کی وجہ سے جنگل علاقوں میں آگ نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کی صبح پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ ظاہر ہوئی جس نے ایک وسیع العریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

massive fire broke out in the forest area  along LoC in Poonch
پونچھ میں ایل او سی سے متصل جنگل میں بھیانک آتشزدگی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 3:31 PM IST

پونچھ: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی آگ سے سرسبز سونے کو نقصان پہنچا ہے۔


اطلاعات کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے جنگل علاقوں میں آگ نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی صبح پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ نمودار ہوئی جس نے ایک وسیع العریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ سے سرسبز سونے کو شدید نقصان پہنچا ہے، محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔


قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ دنوں کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔آئے روز یونین ٹریٹری کے کسی نہ کسی جنگلی علاقے میں آگ کی واردات رونما ہوتی ہے جو لوگوں کے لئے فکر مندی کا باعث بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ کچھ روز قبل شوپیاں اور اوڑی کے جنگلات میں آگ کی وارداتیں رونما ہوئے تھے۔ ان آگ وارداتوں میں جنگلات کو کافی نقصان ہوا ہے۔ماہر موسمیات کے مطابق عام طور پر اس سیزن میں جنگلوں میں آگ نہیں لگتی ہے لیکن ماہ دسبر سے کشمیر اور صوبہ جموں کے کچھ حصوں میں خشک موسم چل رہا ہے جو جنگلوں میں آگ کی وارداتوں میں اضافے کا باعث ہوسکتی ہے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details