اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اہلکاروں کے درمیان ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم - poonch news today

ایس ڈی پی او مینڈھر ظہیر عباسی جعفری نے کہا کہ دوسری لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے رہنما ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرانا بہت ضروری۔

Masks and Senaties were distributed to the police personnel.
Masks and Senaties were distributed to the police personnel.

By

Published : May 5, 2021, 8:33 PM IST

پونچھ: ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار کی رہنمائی میں ایس ڈی پی او مینڈھر ظہر عباسی جعفری کی سربراہی میں مینڈھر میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں پولیس اہلکاروں کو یہ بتایا گیا کہ کیسے خود کو کورونا سے بچا جائے۔

خصوصاً ایسے پولیس اہلکار جو رہنما ہدایات پر عمل کرانے کے لیے ہجوم والے علاقے میں تعینات رہتے ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران آپ کا محفوظ رہنا بے حد ضروری ہے۔ اس وبا سے بچنے کے لیے پولیس کے جوانوں کے درمیان ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کیے گئے۔

ویڈیو

اس موقع پر ایس ڈی پی او مینڈھر ظہیر عباسی جعفری نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، اس پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرانا بہت ضروری ہے۔ مزید جن جوانوں نے ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی ہے وہ جلد دوسری خوراک لے لیں۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ مقامی پولیس اہلکار گھر نہ جائیں اور اس سلسلے میں کنبہ کو آگاہ کریں'۔

انہوں نے کہا کہ 'پولیس اس وبا سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اس وبا کے پیش نظر ہر جوان کو رہنما ہدایات پر عمل کرنا چاہیے تاکہ ہم اور ہمارا معاشرہ اس وبا سے محفوظ رہ سکیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details