جموں و کشمیر کے منڈی میں آج صبح قریب گیارہ بجے کھڑیاں کے مقام پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں زوردار ٹکر ہوئی۔ موٹر سائیکل زیر نمبر JK01-3032 اور JK12-9132 آمنے سامنے سے تیزی کے ساتھ آرہی تھے کہ زوردار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں چار نوجوان زحمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے تمام افراد کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں داخل کیا گیا جہاں بنیادی علاج و معالجہ کے بعد تین کو پونچھ ریفر کر دیا گیا۔
منڈی: سڑک حادثہ میں چار افراد زخمی
بلاک میڈیکل آفیسر منڈی مشتاق حسین شاہ نے بتایا کہ 'قریب گیارہ بجے موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال میں لایا گیا جن میں سے ایک کے سر میں چوٹ آئی ہے۔'
ڈاکٹروں کے مطابق ایک کی حالت نازک ہے جبکہ دوسرے دو شدید زحمی ہوئے ہیں اور ان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ زحمیوں کی پہچان محمد شبیر ولد سید حسین ساکنہ اڑائی عمر 23 سال، تنویر احمد ولد محمد یوسف ساکنہ اڑائی عمر 22 سال، محمد ابراہیم ولد محمد دین ساکنہ ڈنو گام عمر 23 سال، ممتاز احمد ولد عبدالوہاب ساکنہ ڈنو گام عمر 23 سال کے طور ہوئی ہے۔
بلاک میڈیکل آفیسر منڈی مشتاق حسین شاہ نے بتایا کہ قریب گیارہ بجے موٹر سائیکل حادثہ میں شکار چار زحمیوں کو ہسپتال میں لایا گیا تھا۔ جن میں سے ایک کے سر میں چوٹ آئی ہے۔ دیگر دو کو پونچھ ریفر کردیا گیا ہے۔ جبکہ ایک کو معمولی چوٹیں ہیں۔ اس کا علاج منڈی میں جاری ہے۔