پونچھ:سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں شہید میجر روہت میموریل سوسائٹی منڈی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں ممبئی سے ’’ہم چیریٹیبل ٹرسٹ‘‘ نامی این جی او کے رضاکاروں نے شرکت کرکے میجر روہت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے دوران وارد مہمانوں کو ’’شہید میجر روہت میموریل سوسائیٹی‘‘ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔ ہم چیریٹیبل ٹرسٹ کے کارکنان نے شہید میجر رہت میموریل سوسائٹی کے کام کاج کو سراہا اور انہیں ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔
این جی او کی اارگنائزنگ سیکریٹری نندنی پٹری نے تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرسٹ کے دیگر کارکنان کے ہمراہ ضلع پونچھ کے دورے پر ہیں۔ جہاں ضلع بھر کے مختلف خوبصورت مقامات کا انہوں دورہ کیا وہیں انہوں نے شہید میجر روہت میموریل سوسائیٹی، منڈی میں پہنچ کر نہ صرف ٹرسٹ کے کام کی سراہنا کی بلکہ شہید میجر روہت شرما کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔