سنیچر کے روز صبح پلست ندی پر مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھا اور اس کی خبر پولیس کو دی۔ خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچایا۔
گمشدہ خاتون کی لاش برآمد - sumayya akhtar
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع بانڈی چیجیا سے دو دن سے لاپتہ خاتون کی لاش سنیچر کے روز پلست ندی سے برآمد ہوئی ہے۔
لاش سنیچر کے روز پلست ندی سے برآمد ہوئی
دو روز قبل خاتون کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کی بنیاد پر اہل خانہ کو خبر دے کر لاش کو پہچاننے کے لیے طلب کیا۔ اہل خانہ نے لاش کی شناخت شمیمہ اختر عمر 42 برس کے طور پر کی۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کر لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اس تعلق سے کیس درج کر لیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔