جموں و کشمیر، ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں ڈی ڈی سی انتخاب کے ناکام امیدوار شہزاد خان نے آج اپنے حلقہ انتخاب میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں بلاک لورن کی متعدد پنچایتوں کی عوام نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد گزشتہ دنوں انتخابات میں حصہ لینے کے بعد یہاں اپنے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔
پروگرام کی نظامت سجاد احمد خان کررہے تھے، اس اجلاس کے دوران سرپنچ خالد اقبال کہنوں، سرپنچ جمیل احمد، نائب سرپنچ یار محمد خان، محمد اعظم خان، پلیرہ سرپنچ لطیف، نمبردار ریاض احمد ملک، ذلفقار احمد حاجی، غلام حسین کھاری، نیاز احمد منگرال پلیرہ وغیرہ نے شہزاد خان کو اس انتخاب میں حصہ لینے پر مبارک باد پیش کرتے ہوے عوام کا اس قدر شہزاد خان کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے کی سیٹ کے لیے شہزاد خان کا ساتھ دینے کے لیے آج سے محنت سے کام کرنے پر زور دیا ہے۔