اردو

urdu

By

Published : Jul 14, 2020, 8:10 PM IST

ETV Bharat / state

منڈی: ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی

عوام نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں جلد ہی الٹرا ساؤنڈ مشین ٹھیک کی جائے اور طبی عملے کی تقرری عمل میں لائی جائے۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی، الٹراسونڈ مشین خراب
ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی، الٹراسونڈ مشین خراب

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سب ضلع ہسپتال کی ایک خوبصورت عمارت ہے۔ لیکن یہاں طبی عملہ کی کمی اور ڈاکٹروں کی سخت قلت سے عوام پریشان ہے۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی، الٹراسونڈ مشین خراب

سرپنچ منڈی مبشر بانڈے نے کہا کہ ایک طرف ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور دوسری جانب گزشتہ چار پانچ ماہ سے الٹراسونڈ مشین بھی خراب پڑی ہوئی ہے۔ کئی بار انتظامیہ کے نوٹس میں اس پریشانی کو لایا گیا اور حل کرنے کی گزارشات بھی کی گئی۔ شائید کہ اس غریب عوام کی اس گزارشات کو بھی ردی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈوڈہ: خاتون کو پالکی سے پہنچایا گیا اسپتال

سب سے زیادہ مشکل اس وقت یہاں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔ حال ہی میں دو ڈاکٹروں نے یہاں سے استعفی دے کر ایک جموں اور دوسری سرینگر میں میں تعینات ہو گیا ہے۔ ان کی جگہ بھی خالی ہے۔

تحصیل ہیڈ کوٹر سرپنچ مبشر حسین بانڈے نے کہا کہ اس وقت منڈی میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے منڈی کی ایک لاکھ سے زائید کی آبادی پریشان ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر سے اپیل کی ہےکہ وہ یہاں ڈاکٹروں کی خالی پڑی جگہوں کو بھرنے کے احکامات صادر کریں اور یہاں پر خراب پڑی الٹراساونڈ مشین کی جگہ جلد از جلد نئی الٹراساونڈ مشین فراہم کی جائے۔

سماجی کارکن عبدالاحد بھٹ نے نمائیندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت افسوس کا مقام ہے کہ سب ضلع ہسپتال جس پر قریب ایک لاکھ کی آبادی کا انحصار ہے۔ اس میں بھی ڈاکٹروں کی قلت ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو پونچھ جموں و دیگر جگہوں پر علاج و معالجہ کی غرض سے لے جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے لیفٹنٹ گورنر وضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ وہ پہلی فرصت میں منڈی سب ضلع ہسپتال منڈی میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کریں تاکہ یہاں کہ عوام کو راحت مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details