پونچھ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بلاک بفلیاذ میں صبح پانچ بجے کے قریب اس وقت ایک حادثہ پیش آیا جب دھرم راج کنسٹریکشن کمپنی کی طرف سے سڑک کی تعمیر کیلے پتھر نکالے جارہے تھے۔ اسی دوران اچانک مقامی شخص محمد لطیف کے مکان پر تودے گرنے سے چار افراد اس کے زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں محمد لطیف کی اہلیہ 40 سالہ نسیم اختر اور ان کی 12 سالہ دختر روبینہ کوثر کی موت ہو گئی- Land Slide in Poonch
Land Slide in Poonch پونچھ میں تودہ کھسکنے سے ماں بیٹی کی موت، دو زخمی - جموں و کشمیر خبر
مقامی باشندوں اور سیول انتظامیہ کی طرف سے ریسکیو آپریشن چلایا گیا، جس کے بعد ملبے کے نیچے دبے ایک ہی کنبہ چار افراد کو نکال کر سب ضلع ہسپتال سورنکوٹ میں منتقل کیا گیا، جہاں ماں اور بیٹی کی موت ہوگئی ہے جب کہ اسی فیملی کے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ Land Slide in Poonch
زخمی
مقامی باشندوں اور سیول انتظامیہ نے مل کر ریسکیو آپریشن چلایا، جس کے بعد ملبے کے نیچے دبے لوگوں کونکال کر سب ضلع ہسپتال سورنکوٹ میں منتقل کیاگیا، جہاں ماں اور بیٹی کی موت ہوگئی ہے جب کہ محمد لطیف اور ان کے فرزند بشارت زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں:Protest in Ramban لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند سڑک کو بحال کرنے کا مطالبہ
Last Updated : Nov 4, 2022, 10:13 AM IST