پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے لوہل بیلہ، منڈی علاقہ میں شدید بارشوں کے دوران زمین کھسکنے سے پانچ دکانوں کے علاوہ دو رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ زمین کھسکنے کے سبب فصلوں کا بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Landslide Damaged Two Houses in poonch مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے متاثرین کی باز آباد کاری کی اپیل کی ہے۔
Landslide Damaged Several Structures زمین کھسکنے سے پانچ دکان اور دو مکان تباہ - زمین کھسکنے سے رہائشی مکانات کو شدید نقصان
سرحدی ضلع پونچھ میں زمین کھسکنے کے سبب رہائشی مکان اور دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہو گئی۔ Landslide in Poonch
متاثرین نے بتایا کہ پہاڑی علاقے میں زمین کھسکنے کے سبب کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا جن میں پانچ دکانیں، دو رہائشی مکان سمیت بیت الخلاء بھی شامل ہیں۔ Landslide Damaged Five Shops in poonch زمین کھسکنے کے سبب رہائشی مکان اور دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک بھی تباہ ہو گئی۔ وہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے قرضہ لیکر مال خریدا تھا جو اس حادثے میں پوری طرح تباہ ہو گیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے متاثرین نے کہا کہ زمین کھسکنے کے سبب کئی افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں وہیں دکانیں بھی تباہ ہو گئیں جس کے سبب اُن کا ذریعہ آمدن بھی باقی نہ رہا۔ متاثرین نے انتظامیہ سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔Landslide in Poonch