جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جموں وکشمیر بینک کی ایک ہی برانچ ہے، جس پر ایک لاکھ اکاؤنٹ ہولڈرز کی مالی ضرورتوں کو پورا کرنے کی ذمہ داری ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی لوگ اسی بینک پر مںحصر ہیں۔
اس برانچ میں محض سات افراد ہی مامور ہیں، جو تقریباً ایک لاکھ صارفین کے لئے ناکافی ہے۔ ستم ظریفی یہ کہ ایک ہی برانچ وہاں بھی عملہ کی قلت تمام صارفین کے لئے باعث تشویش ہے۔
صارف معشوق احمد، عبدالمجید ٹھکر، اسحاق احمد نے نمائندہ سے بات کرتے کہا کہ منڈی میں گزشتہ قریب ایک برس سے نظام درہرم برہم ہے۔ یہاں لوگوں کو صبح سے شام تک لائنوں میں لگنے کے باوجود خالی ہاتھ گھر واپس لوٹنا پڑتا ہے۔