پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساتھرہ زون میں مڈل اسکول کھیپ کی خستہ حال عمارت میں زیر تعلیم طلبا کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ اسکول سنہ 1990 میں تعمیر کیا گیا تھا جو کہ اب کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔ شدید بارشوں کے وقت اس اسکول کی عمارت کبھی بھی گرسکتی ہے۔ اس وقت حالت یہ ہے کہ یہ اسکول اب ناقابل رہائش بن چکا ہے لیکن آج تک انتظامیہ نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ School Building in Shambles
اسکول کی ایک طالبہ کے مطابق، اس اسکول کی عمارت اتنی خستہ حال ہے کہ انہیں ہمیشہ یہ خدشہ رہتا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے یہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے، انہوں نے بتایا کہ انہیں یہاں کھیلنے کے لیے گراؤنڈ نہیں اور ناہی پانی اور بیت الخلاء کی سہولت ہے، یہاں کے راستے بھی خستہ حال ہے۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ سنہ 2014 میں اس اسکول کے کمروں کی دیواریں منہدم ہوگئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، انہوں نے محکمہ تعلیم پونچھ کے چیف ایجوکیشن آفیسر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقہ میں ایک ٹیم بھیج کر خستہ حال اسکول کا معائنہ کرائے ۔اور اس کی از سرنو تعمیر کی جائے۔ تاکہ اس اسکول میں پڑھنے والے نونہالوں کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ Students Face Problems