سرحدی ضلع پونچھ میں گزشتہ کئی ماہ سے تیل خاکی کی سپلائی کو بند Kerosene Supply Stopped in Poonch کیے جانے کی وجہ سے دیہی اور سرحدی علاقوں میں رہائش پزیر عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تیل خاکی کی سپلائی کو بند Kerosene Supply stopped in Poonch کرنے کے خلاف تیل خاکی ڈیلر ایسو سی ایشن نے ضلع کے ڈاک بنگلو منڈی میں Kerosene Dealers Protest Against CAPD محکمہ امور صارفین کے خلاف احتجاج کیا۔
تیل خاکی ڈیلر ایسو سی ایشن نے دعویٰ کیا کہ رواں برس جنوری ماہ سے ڈیلرس کو تیل خاکی سپلائی نہیں کیا گیا جس سے نہ صرف صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ دہائیوں سے تیل خاکی سے وابستہ ڈیلران کی روزی روٹی بھی متاثر ہو رہی ہے۔