پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی ہیڈ کواٹر میں تنظیم المومنین منڈی و نوجوانان منڈی کی جانب سے حضرت امام حسینؑ کی یاد میں ایک سبیل کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام راہگیروں بیماروں اور بازار میں موجود لوگوں کو پانی پلایا گیا۔ سبیل کا اہتمام کرنے والے نوجوانوں نے بتایا کہ تین دن تک شہداء کربلا کو بھوکا اور پیاسا رکھا گیا تھا، جس کی یاد میں ہر سال محرم الحرام کے متبرک ایام میں ’’سبیل‘‘ کا اہتمام کرکے کربلا کی یاد اور اس کے حقیقی پیغام کو تازہ کیا جاتا ہے۔ Sabeel Organised In Memory Of Karbala Martyrs
منڈی تنظیم المومنین منڈی کی جانب سے سبیل کا اہتمام انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ہر دور اور ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ حضرت حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے ظلم کے آگے جھکنے کے بجائے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔
اس موقع پر سبیل کا اہتمام کرنے والے نوجوان عشرت حسین بٹ نے کہا کہ اس سبیل کا مقصد عوام الناس کو کربلا کے اس واقعہ کی یاد دہانی ہے جس میں نواسہ رسولﷺ نے تین بھوکا پیاسہ باطل کے سامنے سرنگوں ہونے کے بجائے اعلاء کلمتہ اللہ اور بقاء اسلام کے لیے اپنی جان جان آفریں کے حوالے کر دیا تھا۔ اس دوران ایک مقامی باشندہ شمیم الحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین علیہ سلام کے پیغامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مقامی نوجوانوں کی جانب سے یہ سبیل لگائی گئی۔ Sabeel Organised in Mandi
واضح رہے کہ ان سبیل گاہوں پر رضا کارانہ طور ہر نوجوان آتے ہیں اور سڑک سے جو بھی گزرتا ہے، اسے پانی پلا کر پیغام حسین عام کرتے ہیں۔ ان سبیل گاہوں پر سبھی مذاہب، مکتب فکر سے وابستہ لوگ آکر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ اسلامی ھجری سال کے پہلے مہینے - محرم الحرام - میں کربلا کا عظیم سانحہ پیش آیا تھا۔ کربلا کے شہیدوں کی قربانی کو آج بھی دنیا بھر میں یاد کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: