سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرحدی بیلٹ سرنکوٹ میں اتوار کو 19 ہینڈ گرینیڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کا پونچھ میں 19 ہینڈ گرینیڈ برآمد کرنے کا دعویٰ - پھاگلہ علاقہ میں پولیس و 16 آر آر کے مشترکہ تعاون سے تلاشی
ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے پھاگلہ علاقہ میں پولیس اور 16 آر آر نے مشترکہ کارروائی کے دوران 19 ہینڈ گرینیڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سیکورٹی فورسز کا پونچھ میں 19 ہتھ گولے برآمد کرنے کا دعویٰ
فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 'فوج کی راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کی صبح خفیہ اطلاعات کی بنا پر ضلع پونچھ کے پھاگلہ نامی علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن چلایا، جس کے دوران 19 ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے گئے'۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے ہینڈ گرینیڈز کی برآمدگی کے نتیجے میں ایک بڑے اور امکانی حملے کو ٹال دیا گیا ہے۔'