اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ کی منڈی تحصیل میں شجر کاری مہم

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

By

Published : Feb 26, 2020, 11:49 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:58 PM IST

پونچھ کی منڈی تحصیل میں شجر کاری مہم
پونچھ کی منڈی تحصیل میں شجر کاری مہم

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کے تحت منڈی کے مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے۔

پونچھ کی منڈی تحصیل میں شجر کاری مہم

وہیں تھانہ پولیس منڈی میں چھ پودے لگاے گئے، جبکہ چھ پودے نورانی عید گاہ تکیہ شریف اعلی پیر منڈی میں لگائے گئے۔

شجر کاری مہم میں بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین منڈی شمیم احمد گنائی ایس ایچ او منڈی تِلک راج، جنگلات افسر نوید اقبال اور محکمہ کے دیگر فیلڈ عملہ نے حصہ لیا۔

اس موقع پر بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین شمیم احمد گنائی نے کہا کہ بچوں کی طرح پودے کی نشو نما ضروری ہے

انہوں نے جگہ اور مٹی کے موافقت کے مطابق پودوں کو لگاے جانے پر زور دیا اور ان کی نشو نما اور دیکھ بال کرنے کی تلقین کی۔

ایس ایچ او منڈی نے بھی بات کرتے ہوئے کہا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہےکہ اپنے ماحول کو صاف ستھرہ اور آب وہوا کو خوش آئند رکھنے کے پودوں کو لگائیں۔

اس حوالے سے ضلع جنگلات افسر نوید اقبال نے ذرائع سے بات کرتے ہوے کہا کہ سوشل فارسٹری محکمہ کی جانب سے ضلع بھر میں شجر کاری مہیم چلائی جارہی ہے ۔

جس کے تحت پونچھ سرنکوٹ مہنڈر اور منڈی کے مختلف مقامات پر پودےلگاے گئے ہیں انہوں نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری میں محکمہ کا ساتھ دیں کیوں کہ جب تک عوام کا ساتھ نہیں ہوتا کوئی بھی پودہ پروان نہیں چڑھ سکتاہے۔ان پودوں کو گوبر کھاد ڈالنے کی تلقین کی ہے۔

انہوں نے کہا اگر عوام کا ساتھ ہوگا تو ہماراضلع پونچھ ہریالی میں ایک خاص شناخت پیدا کر سکتا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details