پونچھ کے راجہ سُکھدیو سنگھ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خاتون زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی تھی اور اسے خون کی ضرورت تھی جس کے بعد سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے جوان نے خون دے کر مریضہ کی جان بچائی۔
پونچھ: سی آر پی جوان نے خاتون کی جان بچائی - CRPF personnel saved woman life
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوان نے خون دے کر خاتون کی جان بچائی۔
سی آر پی جوان نے خاتون کی جان بچائی
تفصیلات کے مطابق ضلع کے سرحدی گاؤں ساوجیا کی سجادہ بیگم نامی خاتون گردے کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے لیے انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا اور ایمرجنسی بنیاد پر ڈائیلیسس کے لیے او پازیٹیو(O positive) خون کی ضرورت تھی جس کے بعد سی آر پی ایف جوان نے خون دے کر انسانیت کی مثال پیش کی۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے افسران نے کہا کہ ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ اس فرض کو پورا کرتے ہوئے اس جوان نے خون دے کر کسی کو نئی زندگی دی ہے جس کے لیے ہمیں فخر ہے۔