اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid Milad-Un-Nabi 2022 منڈی میں عید میلادالنبی ﷺ کی سب سے بڑی تقریب منڈی جامع مسجد میں منعقد ہوگی - JAMIA MASJID MANDI POONCH

جشن عید میلادالنبی ﷺ دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں بھی مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ملک بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں کئی تنظیموں کی جانب سے سیرت کانگریس منعقد کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔Eid Milad-Un-Nabi 2022

jamaat raza e mustafa Mandi held press conference regarding eid milad un nabi 2022
جماعت رضائے مصطفی منڈی کی جانب سے میلا النبی ﷺ

By

Published : Oct 8, 2022, 10:02 PM IST

پونچھ: جماعت رضائے مصطفی منڈی کی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں علماء نے عوام الناس کو عید میلاد کے موقع پر اتوار کے روز مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں تشریف لاکر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔jamaat raza e mustafa Mandi press conference

منڈی میں عید میلادالنبی ﷺ کی سب بے بڑی تقریب منڈی جامع مسجد میں منعقد ہوگی

مدرسہ رضا الاسلام منڈی کے ناظم حضرت مولانا سید فاضل حسین رضوی نے کہا کہ پرچم کشائی کے بعد مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں صبح نو بجے سے 12 بجے تک ایک پُروقار دینی پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔ بعد ازاں یہاں سے جلوس محمدی کی شکل میں قدیم عیدگاہ پڑی بازار منڈی میں اختتام پذیر ہوگا۔Eid Milad-Un-Nabi 2022

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اپنے نورانی بیانات سے عوام الناس کو مستفید کریں گے۔ مدرسہ رضا الاسلام منڈی کے ناظم اور امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف منڈی حضرت مولانا سید فاضل حسین رضوی نے تمام لوگوں سے سے گزارش کی ہے کہ وہ امنڈتے ہوئے سیلاب کی طرح جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگرام میں شریک ہو اور علماء کرام کے نورانی بیانات سے استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے پروگرام کے حوالے سے بھی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کے بیانات کے بعد تبرکات بھی تقسیم کئے جائیں گے اور پروگرام کا اختتام دعا پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:Eid-e-Milad-un-Nabi 2022 میلادالنبی ﷺ پر میر واعظ محمد عمر فاروق کی اہل اسلام کو مبارکباد

ABOUT THE AUTHOR

...view details