اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ بس اسٹینڈ پر خدمات دوبارہ شروع - پونچھ بس اسٹینڈ

کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے ساڑھے تین ماہ کے وقفے کے بعد پیر کو پونچھ بس اسٹینڈ پر خدمات دوبارہ شروع کی گئیں۔

By

Published : Jul 14, 2020, 9:20 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بس اسٹینڈ پر خدمات دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ پونچھ بس اسٹینڈ پر خدمات کو دوبارہ شروع کرنے پر مسافروں اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اشوک نامی ایک مسافر نے کہا کہ ''ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کیونکہ بس اسٹینڈ کو 3 ماہ سے بند رکھا گیا تھا۔ میں انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔ یہ ضروری ہے کہ سبھی ماسک پہنیں۔ یہ بہت اچھا ہوگا اگر انتظامیہ مسافروں میں بیداری پھیلانے کے لئے اقدامات کرتی ہے۔''

ایک اور مسافر، محمد لطیف نے کہا ، "میں انتظامیہ کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے بس اسٹینڈ کا کام دوبارہ شروع کیا ہے۔ جب ہم کام نہیں کررہے تھے تو ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک بار پھر ، ہم سفر کے دوران وقت اور رقم کی بچت کرسکتے ہیں۔"

پونچھ بس اسٹینڈ کے اسسٹنٹ منیجر راجیش کھجوریا نے کہا ، "میں خدمات کو دوبارہ شروع کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انہیں اپنی منزلوں تک پہنچنے میں کافی وقت لگ رہا تھا۔"

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، جموں و کشمیر میں 10،513 کووڈ۔ 19 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت 4،355 اکٹیوں معاملات ہیں جبکہ 5،979 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اور اموات کی تعداد 179 ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details