اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: ضلع ترقیاتی کمشنر کا پبلک نوٹس

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک عوامی نوٹس جاری کیا گیا ہے، ضلع ترقیاتی کمشنر نے کورونا وائرس کی وجہ سے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ مریض کی فوری اطلاع دیں۔

کو رنا وائر س: ضلع تر قیا تی کمشنر کا پبلک نو ٹس
کو رنا وائر س: ضلع تر قیا تی کمشنر کا پبلک نو ٹس

By

Published : Mar 9, 2020, 9:42 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری عوامی اعلامیہ میں ضلع پونچھ اور گردونواح کے عوام سے اپیل کی گی ہے کہ اگر کوئی بھی افراد 15 جنو ری 2020 کے بعد بیرون ملک سے آیا ہو تو اس کی اطلاع فو ری طور پر انتظامیہ کو دیں۔

ان کی جانب سے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بیرون ممالک سے آئے ہوئے افراد میں کورونا وائرس کی علامات نہیں بھی ہیں تو ان کی خبر انتظامیہ کو دی جائے۔

نوٹس

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رشتہ دار، پڑوسی، دوست یا سما ج میں کوئی بھی ایسے افراد موجود ہوں تو اس کی جانکاری فوری طور پر انتظامیہ کو دی جائے۔

انتظامیہ کی جانب سے پونچھ میں ہیلپ نمبر 01965222079کنٹرول روم 0196522033اور وہاٹس ایپ نمبر 9797657016بھی جاری کیے گئے جن پر اطلاعات فراہم کرائی جا سکتی ہیں۔

جبکہ بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بھی راجو ری اور پونچھ کی سر حدی ( بھمبر گلی ) مقام پرمسافرو ں کی جانچ کے لیے ایک کی ٹیم تعنیاتی کی گئی ہے جو تما م بیر ون ملک اور ریا ست سے آنے والے مسافرو ں کی جانچ کر تی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details