سرحدی ضلع پونچھ کے پی آر آئی ممبران نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ورچیول میٹنگ میں شرکت کی۔ J&K Admin Holds Virtual Meeting with PRI Membersجموں و کشمیر کے سبھی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پی آر آئی ممبران نے ورچول میٹنگ میں شرکت کی۔ ورچول میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر سمیت کمشنر سیکریٹری برائے دیہی ترقی بھی موجود رہے۔
ضلع پونچھ کے تحصیل کمپلکس منڈی کے میٹنگ حال میں میں منعقد کی گئی آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ میں منڈی، لورن، ساتھرہ سمیت دیگر علاقوں کے سرپنچ، پنچ صاحبان، بی ڈی سی ممبران کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی کے عہدیدارن نے شرکت کی۔ J&K Admin Holds Virtual Meeting with PRI Membersحکام کی جانب سے پی آر آئی ممبران کو مرکزی و یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں آگاہی اور انہیں عملی جامہ پہنانے پر زور دیا گیا۔
میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مقامی پنچ، سرپنچوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں میٹنگ کے دوران گفتگو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم انکے مطابق مقامی ڈی ڈی سی ممبران نے پنچایتی راج نمائندوں کو درپیش مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔