سرحدی ضلع کپواڑہ کے جگرپورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے اقبال رسول نے ملک کے سب سے بڑے مقابلہ جاتی امتحان یوپی ایس ای کے نتائج میں کامیابی حاصل کر کے پورے سماج کا نام روشن کیا ہے۔
ان کی اس شاندار کامیابی پر ملی اور سماجی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ اقبال رسول کی کامیابی کے بعد پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے اور اقبال کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔